بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

پرابھاس کو جوکر کہنے پر ٹرولنگ کے بعد ارشد وارثی نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے سوشل میڈیا پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔

بھارتی معروف اداکار ارشد وارثی کو فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے اداکار پربھاس کو جوکر کہنے پر مداحوں کی جانب سے شدید ٹرونلنگ کا سامنا پڑا تھا۔

ارشد وارثی نے پرابھاس کی اداکاری کو جوکر کہہ کر تنقید کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

پرابھاس کے مداحوں نے ارشد وارثی کو منفی تبصرے اور مغلظات بکیں اور ان سے معافی بھی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تاہم ارشد وارثی نے ٹرولنگ سے بچنے کے لیے فیملی فوٹو پر تبصرے کا آپشن بند کیا تاکہ اپنی فیملی کو نفرت انگیز تبصروں سے محفوظ رکھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں