تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بجلی کا اضافی بل، اداکار نے گردے فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنے گردے فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکار ارشد وارثی نے ایک ٹویٹ کیا اور بتایا کہ اُن کے گھر کا بجلی کا بل اتنا زیادہ آیا ہے کہ وہ اسے ادا نہیں سکتے۔

انہوں نے بجلی کے اضافی بل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ انہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیجا ہے۔

ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ازراہ کرم کوئی اُن کی پینٹنگز خرید لے تاکہ  وہ بجلی کا بل ادا کرسکیں۔ فلم منا بھائی کے سرکٹ نے اگلے ماہ کے ممکنہ اضافی بل کے پیش نظر اپنے گردے فروخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’میں نے اپنے گردے اگلے بل کے لیے رکھ لیے ہیں‘۔

اداکار کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد متعلقہ کمپنی نے ارشد وارثی کو مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ارشد وارثی کے ٹویٹ کو دیکھنے کے  بعد مداح ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں بجلی کے اضافی بل کی شکایات سامنے آرہی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنی  اڈانی الیکٹرک نے ماہ جون میں صارفین کو اضافی بل بھیجے ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ظلم کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آواز بلند کی۔

اضافی بل کے خلاف نامور فنکاروں ہما قریشی، تپسی پنو، رچا چڈھا نے بھی زائد بل کے مسئلے کو اٹھایا اور اڈانی کی جانب سے اضافی بل بھیجے جانے کو ظلم قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

The little space that has kept me going through the lockdown

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi) on

Comments

- Advertisement -