ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ارشدیپ سنگھ نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جو انہوں نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ میں حاصل کی۔

انہوں نے میچ کی تیسری گیند پر فل سالٹ کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

پنجاب کنگز کے لیے ارشدیپ کا یہ 72واں میچ تھا جس میں انہوں نے پیوش چاؤلہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 87 میچوں میں 84 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کے لیے 72 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پر سندیپ شرما ہیں جنہوں نے 73 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اکشر پٹیل نے 61 میچوں میں 68 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، محمد شامی نے 42 میچوں میں 58 وکٹیں حاصل کیں۔

ارشدیپ کا سفر آئی پی ایل میں 2019 میں شروع ہوا جب انہوں نے تین میچ کھیلے اور تین ہی وکٹیں حاصل کیں، موجودہ سیزین میں وہ اچھی فارم میں ہیں۔

انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یکم اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف تین وکٹیں لے اڑے، راجستھان رائلز کے خلاف بھی انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں