ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکا کا نصف صدی بعد دوبارہ چاند کی تسخیر کا منصوبہ آخری لمحات میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا نصف صدی بعد دوبارہ چاند کی تسخیرکا منصوبہ آخری لمحات میں ناکام ہوگیا،مشن مون کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مون مشن انجن میں خرابی کی وجہ سے چاند کی تسخیر کا منصوبہ کینسل کردیا۔

فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پرمشن بھجنے کی تیاریاں مکمل تھیں کہ آخری لمحات میں سو میٹر طویل راکٹ میں ایندھن لیک ہونے پر مشن کو روک دیا گیا۔

امریکا نے 2025 تک خلابازوں کوچاند پربھیجنے اور طویل قیام کی بھی منصوبہ بندی کی تھی تاہم مشن مون کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا تھا کہ چاند پر انسانی مشن بھیجنے میں کامیابی انسانوں کو مریخ پر اتارنے کی راہ ہموار کرے گی۔

ناسا کے مطابق یہ خلائی جہاز 6 ہفتوں کے دوران واپسی سے قبل چاند کے گرد ایک بڑے قوسی دائرے میں گھومے گا اور پھر بحر الکاہل میں آ کر گر جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں