بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آرٹیفشل انٹیلی جینس : کراچی کی ہونہار لڑکیوں نے عالمی مقابلہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سات پاکستانی لڑکیوں نے امریکہ میں ہونے والے آرٹیفشل انٹیلی جینس مقابلہ جیت کر ملک کا نام دنیا میں روشن کردیا۔

بین الاقوامی ادارے ڈیسٹی نیشن امیجنیشن کے پروگرام امیجینیشن ایکسپیرئنس مقابلے جو امریکہ میں منعقد ہوئے، کراچی کی سات لڑکیوں نے حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے 671طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی، جس میں پاکستانی لڑکیوں کے ٹائٹنز نامی گروپ نے مڈل لیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگران باخبر سویرا میں ای سروسز اینڈ ٹینالوجی کی سی ای اوعروج سمین اور وننگ ٹیم ٹائٹنز کی رکن رابعہ ذوالفقار نے اپنی کامیابی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

رابعہ ذوالفقار نے بتایا کہ روبوٹ کی تیاری کیلئے پہلے تو ہم نے روبوٹ سے متعلق یوٹیوب سے رہنمائی لی جس کے بعد ہم بیٹریز لیں اور روبوٹ میں فٹ کیں۔

انہوں نے بتایا کہپ ہمیں سات مجسمے دیئے گئے تھے جس میں ایک کا انتخاب کرنا تھا، اس کام میں ہمیں ایک ماہ کا عرصہ لگا، ہماری کوشش تھی کہ ہمارا پروجیکٹ سب سے الگ ہونا چاہیے۔

ای سروسز اینڈ ٹینالوجی کی سی ای اوعروج سمین نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں سے 15 ٹیمیں بھجیں۔ بچوں نے ہر لیول پر حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کو تمام بنیادی چیزیں مہیا کی تھیں باقی کام بچوں نے اپنی صلاحیتوں سے کیا، اس وقت ہم لوگوں نے نیا پروگرام لاؤنچ کیا ہے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کمپٹیشن فار یوتھ جواس سال نومبر میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں