اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مصنوعی ذہانت سے کورونا کا علاج کس طرح ممکن ہے؟ محققین کا نیا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وائرس سے یقینی طور پر بچاؤ کیلئے تاحال کوئی مستند دوا یا اس کا سو فیصد علاج ممکن نہیں ہوسکا ہے تاہم سائنسدان اس کے تدارک کیلئے مستقل کوشاں ہیں۔

اس حوالے سے جاپانی محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا ایسا نظام تیار کرلیا ہے جو کورونا وائرس کا علاج کسی حد تک ممکن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام کی مدد سے بیماریوں کے لئے مطلوبہ ادویات کے تعین کے غرض سے متعدد کیمیائی مادوں کا تیزی سے پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

جاپانی محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ نظام نے نئے کورونا وائرس کیلئے بھی ایک ممکنہ دوا کا تعین کیا ہے۔ یہ اعلان کیُوشُو یونیورسٹی کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوریگولیشن کے ممتاز پروفیسر ناکایاما کے اِچی کی زیرِ قیادت ایک گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Five Companies Using AI to Fight Coronavirus - IEEE Spectrum

مطلوبہ دواؤں کو دریافت کرنے کے روایتی بڑے عام طریقوں میں وقت اور کوشش درکار ہوتی ہے کیونکہ ان میں ایک ایک کرکے بہت سے کیمیائی مادوں کے تجربات شامل ہوتے ہیں۔

مذکورہ گروپ کا کہنا ہے کہ اُس کے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر نے پیتھوجینک پروٹینز اور کیمیکلز کے 25 لاکھ سے زیادہ ایسے امتزاج معلوم کیے جو ان کے اثرات کو روک سکتے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ یہ نظام اب فی منٹ تقریباً 6 ہزار اقسام کے کیمیکلز تلاش کر سکتا ہے اور مطلوبہ موزوں دوا کا بتا سکتا ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام نے کورونا وائرس کی مطلوبہ دوا کے طور پر کالے موتیا کی ایک گزشتہ دوا کا تعین کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ خلیات کی افزائش کے ایک تجربے نے تصدیق کی ہے کہ یہ دوا متعدی انفیکشن کو روک سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں