جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاکستانی مصورہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تصویر بناڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد دوران پاک بھارت کشیدگی سوچ میں ڈوبے وزیراعظم  عمران خان کی تصویر بناڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوران پاک بھارت کشیدگی سوچ میں ڈوبے وزیراعظم کی تصویر بنائی۔

رابعہ ذاکر نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواہش ہےتصویرخودوزیراعظم عمران خان کوپیش کروں ، وزیر اعظم بننے کے بعد آئل پینٹنگ سے بنی عمران خان کی پہلی تصویر ہے۔

یاد رہے پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بھی بنایا تھا اور ولی عہد کی آئل پینٹنگ سعودی سفیر کے حوالے کی تھی۔

مزید پڑھیں : پاکستانی آرٹسٹ نے شہزادہ محمد بن سلمان کی پورٹریٹ سعودی سفیر کے حوالے کردی

رابعہ ذاکر کا کہنا تھا کہ میں انتہائی خوش ہوں کیونکہ میرا پورٹریٹ بنانے کا مقصد پورا ہوگیا، اب تک کئی اہم شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہوں ، ولی عہد کےچہرے کےجلالی اور جمالی تاثرات بنانا مشکل کام تھا۔

خیال رہے رابعہ ذاکر پاک رومانیہ دوستی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پیس آرٹس کونسل ترکی سے بھی منسلک ہیں، انہوں نے آرٹس کی تعلیم نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے حاصل کی ہے۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے کر انھیں امن کا نوبل انعام دینے کی مہم شروع کی گئی تھی۔

جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں کرنے پر 2020 کا امن کا نوبل انعام دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں