منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

فنکار نے پیانو پر کلاسیقی دھنیں کیا بکھیریں چڑیا گھر کے مکین سحر انگیز ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بوگوٹا : ہسپانوی فنکار نے پیانو پر کلاسیکی دھنیں بکھیر کر جانوروں کو سحر انگیز کردیا، اطمینان سے موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ انسان نے ابلاغ یا مختلف کیفیات کے اظہار کے لیے کب موسیقی کو ذریعہ بنایا، تاہم ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آلات موسیقی کا برآمد ہونا، جو زیادہ تر پتھروں سے بنائے گئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کی تاریخ نسل انسانی جتنی ہی پرانی ہے۔

موسیقی کا جتنا دلدادہ انسان ہے موسیقی پر اتنی ہی پسندیدگی کا اظہار جانور بھی کرتے ہوئے جس کا عملی نمونہ کولمبیا کے چڑیا گھر میں مقیم جانوروں نے خاموشی سے موسیقی سن کر پیش کیا۔

- Advertisement -

ہسپانوی فنکار نے پیانو پر کلاسیکی دھنیں بکھیریں تو جانوروں پر جیسے سحر طاری ہوگیا اور وہ نہایت خاموشی سے سریلی دھنوں کا لطف اٹھانے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فنکار کے پیانو بجانے کے انداز پر جانور انتہائی خاموشی کے ساتھ لطف لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں