اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

نکمے آرٹسٹ کی ’اچھوتی پینٹنگ‘‘ نے میوزیم انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آرٹسٹ اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بالخصوص جب پینٹنگ اور کینوس کی بات کی جائے تو ان پر قرینے سے بکھرے رنگ ہی آرٹسٹ کی مہارت کا ثبوت دیتے ہیں۔

تاہم ایک عجیب و غریب واقعے میں ڈینش آرٹسٹ نے نکمے پن کی انتہا کرتے ہوئے میوزم کو خالی کینوس دے دیے اور انھیں ’’ایک اچھوتا خیال‘‘ قرار دیا جب کہ ان رنگوں سے عاری اور بالکل سفید کینوس کے لیے اس نے میوزیم سے 64 لاکھ روپے کی رقم بھی اینٹھ لی۔

میوزیم نے جب آرٹسٹ جیمز ہاننگ سے دی گئی رقم واپس مانگی تو ڈینش فنکار رقم دینے سے انکار کردیا، اس نے اپنی بالکل ’کوری سفید‘ پینٹنگ کو کانسپیٹ ’اچھوتے خیال‘ سے تشبیح دی۔

- Advertisement -

جیمز ہاننگ کو ان کے تصوراتی پینٹگ کی وجہ سے جانا جاتا ہے، ڈنمارک کے جنوبی شہر آلبورگ میں واقع میوزیم ’کونسٹین میوزیم آف موڈرن آرٹ‘ نے ان سے 2021 میں دو پروجیکٹس کے لیے رابطہ کیا تھا۔

میوزیم نے انھیں دو آرٹ کے شاہکار بنانے کے لیے 64 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی تھی۔ پہلی تصویر جو آرٹسٹ نے بنائی اس میں طاقت، عدم مساوات اور دولت کو ظاہر کیا گیا تھا۔

تاہم میوزیم انتظامہ نے انھیں کہا کہ کوئی نیا اور اچھوتا آرٹ ورک لے کر آئیں جس پر جیمز نے انھیں دو خالی کینوس پیش کرتے ہوئے اسے ’اچھوتا خیال‘ قرار دیا اور میوزیم والے سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں