منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

ارونا ایرانی بنکاک میں گر گئیں، وہیل چیئر پر ممبئی منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ارونا ایرانی بنکاک میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ارونا ایرانی بنکاک میں گرنے سے زخمی ہونے کے باوجود اپنا مشہور گانا ’حال کیسا ہے جناب کا‘ گنگناتے ہوئے دکھائی دیں، وہ فی الحال اب ممبئی واپس آچکی ہیں۔

اداکارہ کی وہیل چیئر پر اور ایک ہاتھ میں بیساکھی پکڑے علاج کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ارونا ایرانی تقریباً دو ہفتے قبل بنکاک میں گر گئی تھیں، علاج کے بعد وہ ممبئی پہنچی اور اب آرام کررہی ہیں۔

ارونا ایرانی نے ابھی تک حادثے کے بارے میں لب کشائی نہیں کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں درد کے باوجود ارونا ایرانی کو فلم ’چلتی کا نام گاڑی‘ کا مشہور گانا ’حال کیسا ہے جناب کا‘ گاتے ہوئے سنا گیا، مذکورہ گانا کشور کمار اور آشا بھوسلے نے گایا تھا۔

واضح رہے کہ ارونا ایرانی نے ہندی، کنڑ، مراٹھی اور گجراتی سنیما میں 500 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، وہ پڑھائی کا شوق رکھتی تھیں اور ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

اداکارہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے پڑھائی جاری نہیں رکھ سکیں اور انہیں چھٹی جماعت کے بعد اسکول چھوڑنا پڑا۔

معاون اداکارہ کے طور پر ان کی چند مشہور فلموں میں فرض، بوبی، فقیرا، سرگم، ریڈ روز، لو اسٹوری، اور راکی ​​شامل ہیں۔ بعد میں انہوں نے ہدایت کاری اور پروڈکشن میں قدم رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں