منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارت: دریا کا پانی پُراسرار طور پر سیاہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست آرنچل پردیش میں ایک دریا کا پانی اچانک سیاہ اور مچھلیاں مردار ہوگئیں، جسے دیکھ کر لوگ شدید اضطراب میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آرنچل پردیش میں بہنے والا کامنگ دریا کا پانی پُر اسرار طور پر سیاہ ہوگیا اور ہزاروں مچھلیاں مردہ حالت میں پانی سطح پر آگئیں، جسے دیکھ کر لوگ شدید خوفزدہ ہوگئے، دریا کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تاحکم ثانی شہریوں پر دریا کامنگ کے قریب جانے، مچھلیاں پکڑنے اور مردہ مچھلیوں کو جمع کرکے فروخت کرنے پر پابندی لگادی۔

- Advertisement -

حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دریا کے پانی میں ایسا مادہ شامل ہوگیا ہے جو مکمل طور پر حل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مچھلیوں کے مرنے کی وجہ بھی یہ مادہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ یہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ مادہ دریا میں شامل ہونے سے مچھلیوں کو سانس لینے اور دیکھنے میں دشواری پیش آئی ہو جو ان کی موت کا باعث بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے اور ہزاروں مچھلیوں کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے تفتیش تاحال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں