جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کارکنوں کو کیجریوال کی رہائی پر پٹاخے پھوڑنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائی کی خوشی میں پٹاخے پھوڑنا ان کے کارکنوں کو مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے جیل سے رہائی پر اروند کیجریوال کی سول لائنز میں واقع رہائش گاہ کے باہر پٹاخے پھوڑنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

دہلی حکومت نے دارالحکومت میں پٹاخوں کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ موسم سرما میں سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر آتشبازی کرنے پر سول لائنز پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 223 کے تحت مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے خوشی کے موقع پر خوب آتشبازی کی تھی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے گزشتہ روز دہلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو دائر بدعنوانی کے معاملے میں اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہائی دی۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ پانچ ماہ سے تہاڑ جیل میں قید تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں