تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مودی کی انتہاء پسندی اور حکمرانی کی لالچ، اروند کیجری وال نے بھارتی وزیر اعظم کا چہرہ بے نقاب کردیا

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے نریندر مودی کے  انتہاء پسند چہرے کو بے نقاب کردیا۔

اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نئی دہلی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اروند کیجری وال نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟‘۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کو الیکشن جیتنے کے لیے کتنی لاشوں کی ضرورت ہے؟ ابھی بی جے پی کی حکومت اور کتنے گھر برباد کرے گی۔؟

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

اروند کیجری وال نے مودی سے مزید استفسار کیا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کو سوچنا چاہیے کہ دوبارہ حکومت حاصل کرنے کے لیے کتنے بچے یتیم اور مزید کتنی خواتین بیوہ ہوں گی؟۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارت کی حکمراں جماعت کے اہم رہنما بی ایس یہدی نے مودی کی شرمناک سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک ، پلوامہ اور پاکستان پر حملے کا مقصد لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنا تھا، پاکستان کے ساتھ کشیدگی کا فائدہ انتخابات میں ضرور ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا

بی جےپی کے ہی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد کرناٹک میں بی جے پی  22 اضافی نشستیں مل جائیں گی، بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائےگی۔

Comments

- Advertisement -