جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے 44 کارکنان کو جیل بھیجنے کا‌ حکم، 6 کارکن پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسدا دہشت گردی کی منتظم عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے تین رہنماؤں اور تین خواتین کارکنان سمیت 44 کارکنوں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار چھ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پڑھیں:   اے آروائی آفس حملہ کیس : 26 گرفتارملزمان کی شناختی پریڈ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  انسداددہشت گردی عدالت میں اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ملزمان کی پیشی ہوئی، فاضل جج نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  اے آر وائی پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’’پہلے سے گرفتار 44 ملزمان میں سے 24 ملزمان کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے جنہیں عینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے اور ملزمان نے دورانِ تفتیش خود بھی شرپسندی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے‘‘۔ اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میں فاروق ستار کی پالیسیوں کے ساتھ ہوں‘‘۔

خبر پڑھیں:  دفتر پر حملے میں ملوث خواتین کو معاف کرتا ہوں، صدر اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال

ملک مخالف نعرے اور اے آر وائی نیوز پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں جن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں