تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

آگاہی ایوارڈز، اے آر وائی نیوزسال 2018 میں‌ بھی پسندیدہ چینل قرار

اسلام آباد: سال 2018 کے آگاہی ایوارڈز برائے صحافت کا اعلان کردیا گیا، عوامی رائے اور پسندیدگی کی بنیاد پر اے آر وائی نیوز کو مقبول ترین چینل قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آگاہی ایوارڈز سال 2018 کی سالانہ تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت میں کیا گیا جس میں عوامی سروے کی بنیاد پر اے آر وائی نیوز کو چینل آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز نے 2018 کا پسندیدہ اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل کا ایوارڈ جیتا جبکہ مقبول ترین اینکر پرسن کا ایوارڈ بھی اے آر وائی کے نام رہا۔

اےآروائی نیوزکےسینئر اینکر پرسن ارشد شریف پاکستان کے مقبول اینکر قرار پائے انہیں آگاہی کی جانب سے کرنٹ افیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

آگاہی ادارے نے حاصل ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک 60 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی اراکین نے انتہائی سخت جانچ پڑتال کے عمل کے بعد فاتح صحافیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے ایوارڈز کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو برس سے اے آر وائی نیوز کو چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے، علاوہ ازیں مختلف کیٹیگریز میں بھی اے آر وائی کے صحافی فاتح قرار پائے جا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -