جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ارشد شریف کی شہادت : وزیراعظم نے معتبر انکوائری کمیشن کا وعدہ پورا نہیں کیا، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف قتل کیس میں معتبر انکوائری کمیشن کی یقین دہانی کرائی لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ارشد شریف کی شہادت پر معتبر انکوائری کمیشن نہیں بنایا، معتبر انکوائری کمیشن ہی تحقیقات میں شفافیت یقینی بناسکتا ہے۔

- Advertisement -

سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کا مکمل خود مختار انکوائری کمیشن ہی ایسا کرسکتا ہے، سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں پر ہی انکوائری کمیشن بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ انکوائری کمیشن کو اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہو، سپریم کورٹ انکوائری کمیشن سے ہی ارشد شریف کو انصاف مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے حکومت کی جانب سے بنایا گیا تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انکوائری کمیشن کو وزیراعظم کے بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے۔

مزید پڑھیں : ارشد شریف قتل کی تحقیقات، حکومت کا ایک اور فیصلہ سامنے آگیا

یاد رہے کہ حکومت نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کیلئے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے آج ہی لی جائے گی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں