جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی کنگزکےمالک کا کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کیلئےمزید 3 ٹیمیں بنانےکا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کےابھرتےکرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لئے بڑی خوش خبری آگئی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک، اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ کے صدر اورسی ای او سلمان اقبال نے کراچی کے لئے مزید تین ٹیمیں بنانے کا اعلان کردیا۔

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے فرنچائز میں کراچی کنگز الیون، انڈر نائنٹین اور انڈر ففٹین ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کئی دہائیوں سےکراچی کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ کراچی نے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کراچی کے ابھرتےکرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتےہیں۔ منتخب کھلاڑیوں کواسکول، کالجزکی اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔

اسکالرشپ سےکھلاڑی کھیل کےساتھ تعلیم پربھی توجہ دےسکیں گے۔۔ کراچی کنگز فرنچائز جلدکراچی میں کھلاڑیوں کےانتخاب کے لئے کیمپ لگائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں