تازہ ترین

فائنل دیکھنے کراچی کنگزکی نیلی شرٹ پہن کراسٹیڈیم پہنچیں، سلمان اقبال

کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر اہل کراچی اپنے شہر سے محبت کا بھرپوراظہار کرتے ہوئے کراچی کنگز کی نیلی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آئیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز تو پی ایس ایل تھری کے فائنل میں نہ پہنچ سکی لیکن فائنل کراچی پہنچ گیا۔

اہلیان کراچی کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کراچی والو! دنیا کو دکھا دو کہ ہمیں کراچی کنگز سے پیار ہے، اہلیان کراچی اپنے شہر سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے فائنل میچ دیکھنے کیلئے اپنی ٹیم کی نیلی شرٹ زیب تن کرکے اسٹیڈیم آئیں۔

واضح رہے کہ نو برس بعد آج کراچی میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، پی ایس ایل فائنل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، شہر بھر میں جوش وخروش عروج پر ہے، روشنیوں کے شہر کو دلکش رنگوں سے سجا دیا گیا،کئی علاقےدلہن کی طرح سج گئے، ہر سڑک پر کرکٹ کے شہزادوں کی تصاویرآویزاں کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان اقبال کا کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ

شہری میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، شارع فیصل، ڈرگ روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکیں جگمگاگئیں ائیرپورٹ سے اسٹیڈیم، کارساز اور ملحقہ سڑکوں پر کھلاڑیوں کے پوسٹرز بھی لگائےگئے ہیں، جو لوگ اسٹیڈیم میں نہیں جا سکے،ان کے لیےاسٹڈیم کی سڑک پراسکرینیں لگادی گئیں ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -