جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دبئی : سلمان اقبال کیلئے’’ لیڈرشپ ان اسپورٹس اینڈ میڈیا‘‘ کا ایوارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو ایک اور اعزاز سے نوازا گیا ہے، یو اے ای کی جانب سے سلمان اقبال کو ان کی کرکٹ کے فروغ اور میڈیا کے حوالے سے خدمات پر’’لیڈرشپ ان اسپورٹس اینڈ میڈیا‘‘کا ایوارڈ دیا گیاہے۔

سلمان اقبال کو یہ ایوارڈ یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے دیا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی کو بھی "اسپورٹس مین آف دی ڈی کیڈ” ایوارڈ دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی کو بھی ایوارڈ یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان نے دیا، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان اقبال اور شاہد آفریدی کو یہ ایوارڈز آئی بی اے کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک تقریب میں دیئے گئے۔


مزید پڑھیں: انشاء اللہ!! کراچی کنگز پی ایس ایل کی ٹرافی جیتے گی، سلمان اقبال


علاوہ ازیں کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چند روز آرام کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ وہ گزشتہ میچ میں انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے،تاہم اب وہ رو بہ صحت ہوکر دبئی پہنچ گئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں