کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم سے ٹوٹا ہوا رابطہ پاکستان میں دوبارہ بحال ہونے جارہا ہے۔
یہ بات انہوں نے میمن سپر لیگ سیزن فور کی ایم ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن سپر لیگ سیزن فور کی ایم ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریڈ کارپٹ میں معروف شخصیات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی، کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
Team Owner #KarachiKings Mr. #SalmanIqbal is here at the Inaugural Event of Karachi Kings Memon Super League – Season 4 #Karachi
Starting from 3rd September till 26th October 2019! #KKMSL #Season4 #KarachiKings #MemonSuperLeagueSeason4 pic.twitter.com/JGq10w8M2c— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) September 1, 2019
کراچی کنگز کے اونر کہتے ہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، جہاں کرکٹ ہے وہاں اے آر وائی فیملی اور کراچی کنگز ملے گی۔
سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں بحال کردیا ہے پوری پی ایس ایل اب پاکستان میں ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم سے ٹوٹا ہوا رابطہ پاکستان میں دوبارہ بحال ہونے جارہا ہے، امید ہے سری لنکن ٹیم دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کی بحال کرائے گی۔