تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’میں سبین سے شادی کرلوں گا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ کی 18ویں قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

بے رخی کی آج کی قسط میں دکھایا گیا کہ ارتضیٰ (جنید خان) اور سبین (حبا بخاری) پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور انہیں قتل کرکے ٹریفک حادثے کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ارتضیٰ نے عین وقت پر سبین کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا لیکن سبین کے سر پر گہری چوٹ آئی جس کے نتیجے میں وہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے ابھی تک ہوش بھی نہیں آیا ہے۔

ارتضیٰ سبین سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور اس کی طبیعت میں بہتری کے لیے مزار پر جاکر دعا گو ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی تو میں نے سبین سے محبت کا اظہار بھی نہیں کیا تھا یہ بھی نہیں بتایا تھا وہ مسکراتے ہوئے کتنی اچھی لگتی ہے۔

دوسری جانب ایا جان (صبا حمید) سبین کے سخت خلاف ہیں اور وہ سبین سے ملنے کے لیے اسپتال جانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ مستقبل کی شاہ بانو (صبا حمید) کیسی ہے۔

ڈرامہ کی 19ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ارتضیٰ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ سبین کو ابھی ہوش نہیں آیا ہے لیکن جیسے ہی وہ ہوش میں آئیں گی میں ان سے شادی کرلوں گا۔

کیا ارتضیٰ اور سبین کی شادی ہوجائے گی، کیا عفت عمر جو ڈرامے میں منفی کردار نبھا رہی ہیں وہ اور ایا جان ان کی شادی میں کوئی رکاوٹ تو نہیں بنیں گے؟

کیا کامی سبین کو مارنے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائے گا؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل بے رخی ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں