تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کیا ’دانش‘ اور ’فضا‘ کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں دانش اور فضا کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں؟

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

’ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کے درمیان محبت کو اجاگر کرتی ہے، نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ سسرال میں میری عزت کا خیال رکھنا۔‘

’لیکن عائزہ اپنے دوست کے جھوٹ پر یقین کرکے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔‘

’دانش اور فضا کے درمیان شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں لیکن اب دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے لگی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فضا کچن میں موجود ہوتی ہیں تو دانش گاجر کے حلوے کا پوچھتے ہیں فضا بتاتی ہیں کہ آپ کو پسند ہے اسی لیے بنایا ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’تمہیں کس نے بتایا میری پسند کا؟ وہ بتاتی ہیں ’فارس‘ نے۔‘ دانش اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تمہارے ہاتھ میں ذائقہ ہے جو بھی بناتی ہو اچھا بناتی ہوں۔‘

فضا کہتی ہیں کہ ’آپ کو پسند آیا میری محنت وصول ہوگئی۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں