تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’تو ہے کہ نہیں‘ فہد شیخ اور فاطمہ آفندی کی تصویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے اداکارہ فاطمہ آفندی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’دانش‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فہد شیخ نے فاطمہ آفندی (فضا) کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

فہد شیخ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوالیہ نشان بناتے ہوئے لکھا کہ ’ تو ہے کہ نہیں۔‘

اداکار نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ’بیٹیاں‘ ڈرامے سے متعلق انہیں رائے بھی دی جارہی ہے۔

فہد شیخ نے گزشتہ دنوں بھی ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں دوبارہ جھگڑنے کی اداکاری کررہے تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کوئی انہیں روکتا ہے تو وہ فضا کی تعریف شروع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھی لگ رہی ہو۔

ویڈیو میں فاطمہ آفندی اور فہد شیخ نے مداحوں سے رائے مانگی تھی کہ ’بیٹیاں‘ ڈرامہ کیسا لگ رہا ہے اور آپ لوگوں کو ’دانیزا‘ کی جوڑی پسند آرہی ہے؟

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ دیکھنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’بیٹیاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سایانی نے لکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -