پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’فضا‘ نے ’دانش‘ سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فاطمہ آفندی (فضا) نے شوہر فہد شیخ (دانش) سے معافی مانگ لی۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر اسما سایانی ہیں۔

- Advertisement -


 

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ دانش اہلیہ فضا سے ناراض ہوجاتے ہیں، جب وہ گھر آتی ہیں تو ’وہ پوچھتے ہیں فضا تم کب آئیں وہ بتاتی ہیں کہ دوپہر میں ابو چھوڑ کر گئے ہیں۔‘

فضا کہتی ہیں کہ ’آپ مجھ سے ناراض ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، وہ شوہر سے کہتی ہیں کہ ’مجھے معاف کردیں نہیں معلوم تھا کہ آپ نے تقریب کی تیاریاں کررکھی ہیں ورنہ وہاں نہ رکتی۔‘

دانش کہتے ہیں کہ ایک شرط پر معاف کرسکتا ہوں، وہ کہتی ہیں کہ کیا بتائیں، مجھے ہر شرط منظور ہے۔‘ فہد شیخ ’کافی‘ بنانے کو کہتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ یہ بہت مشکل ٹاسک ہے لیکن چلیں کرلوں گی قبول ہے۔‘

کیا ’بیٹیاں‘ میں دانش اور فضا کی ناراضی دور ہوگئی؟ ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں