جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’’گوہر جیسی نندیں سدھر جائیں تو بہتر ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نند‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں گوہر جیسی نندیں ہوتی ہیں وہ سدھر جائیں تو بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فائزہ حسن سے ڈرامہ سیریل ’نند‘ میں ان کے کردار ’گوہر‘ سے متعلق گفتگو گئی، ان سے پوچھا گیا کہ نند کا کردار ادا کرنے پر معاشرے کے لیے کیا پیغام دیں گی۔

اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ جو میں نے منفی کردار نند کا ادا کیا ہے بالکل معاشرے میں ایسی نندیں ہوتی ہیں جبھی کہانی لکھی گئی ہے، معاشرے کے لیے یہی کہوں گی ایسی نندیں سدھر جائیں تو بہتر ہے۔

گزشتہ دنوں فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک کردار کرسکتی ہیں کیونکہ وہ اداکارہ ہیں اور یہ ان کا کام ہے، اگر انہیں معصوم عورت کا کردار دیا جائے گا تو وہ اسے بھی نبھائیں گی کیونکہ بطور اداکارہ یہ ان کا کام ہے کہ اپنے کردار کو 100 فیصد سے بھی بہتر ادا کریں۔

فائزہ نے بتایا کہ کیونکہ وہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کم کام کرتی ہیں اس لیے اب تک انہیں کسی تلخ تجربے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، کیونکہ اداکاری ان کا شوق ہے اور وہ زیادہ کام کرنا چاہتی بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل نند میں اداکار شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، اداکارہ منال خان، فائزہ حسن، سنبل انصاری، ماہا حسن، مہوش قریشی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی نند یعنی فائزہ حسن کے گرد گھومتی ہے جو شادی ہوکر گھر میں آئی فروا علی (ماہا حسن) کے خلاف سازشیں کرتی ہیں لیکن فروا ان کے ہر وار کو ناکام بنادیتی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں