منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

’خواہش ہے اب شہر میں آؤں تو آپ میری ہمسفر ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اسد اور رومی کا رومینٹک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، بہروز سبزواری، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’اسد اور رومی‘ کے رشتے کی بات چل رہی ہے جبکہ وہ آفس کے کام سے کراچی پہنچ کر رومی کو کال کرتے ہیں۔

اسد کی کال سے قبل رومی شعر سن رہی ہوتی ہیں جس کے بول ہیں ’تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے، میں ایک شام چرا لوں اگر بُرا نہ لگے۔‘

اسی اثنا میں اسد کی کال آتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’اس وقت آپ کے شہر میں ہوں آس پاس لیکن آپ سے پہلے حسین موسم نے مجھے خوش آمدید کہا ہے۔

رومی پوچھتی ہیں کہ ’آپ یہاں کیسے؟ وہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آفس کے کام سے آیا ہوں لیکن آج یوں لگ رہا ہے جیسے پہلی بار آیا ہوں اور اس شہر میں آپ کے سوا کوئی اور شناسا ہی نہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ایک عجیب سی خوشی ہے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری سمجھا۔

اسد کہتے ہیں کہ ’گھر آنے کا نہیں کہیں گی، وہ گھبرا جاتی ہیں جس پر وہ بولتے ہیں گھبرائیں نہیں میں مذاق کررہا ہوں اور جانتا ہوں کہ آپ کا بلانا اور میرا آنا دونوں ہی مناسب نہیں بس اتنی سی خواہش ہے کہ اگلی بار اس شہر میں آؤں تو آپ میری ہمسفر ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں