اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی پانچویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔
ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی پانچ اقساط نشر کی گئی جس میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عفت عمر (روہا)، جاوید شیخ، ارسا غزل، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے میں فیروز خان ایک امیر بزنس مین کے بیٹے ’باسط‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اشنا شاہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور عائشہ عمر کی باسط سے منگنی ہوگئی ہے لیکن وہ پڑھائی کے لیے بیرون ملک چلی جائیں گی جس کے بعد فیروز خان جنہیں والد کی وصیت کے مطابق جلد شادی کرنی ہے وہ اشنا شاہ سے شادی کرلیں گے۔
اشنا شاہ کی بہن بانو (دانیہ انور) ماں کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کرتی ہیں جبکہ ان کا دوست بھی شادی سے انکار کردیتا ہے۔
بانو کی والدہ کہتی ہیں کہ دیکھ لو اپنی ماں کے کہنے پر چھوڑ کر چلا گیا تم پھر بھی اس سے محبت کرتی ہیں اپنی بہنوں کے بارے میں سوچو تمہیں کچھ ہوگیا تو ہم اکیلے کس کس سے لڑٰیں گے۔
اس پر بانو غصے میں آجاتی ہیں اور روتے ہوئے والدہ کو کمرے سے جانے کا کہہ دیتی ہیں۔
دوسری جانب عائشہ عمر (روہا) فیروز خان باسط سے شادی کرنے میں جلدی نہیں کرنا چاہتیں لیکن باسط کو بزنس میں والد کی وصیت کے مطابق پہلے شادی کرنی ہے تبھی والد کی دولت سے وہ بزنس آگے بڑھا سکیں گے۔
چھٹی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ عائشہ کے رات تک آفس میں رکنے کی وجہ سے اس پر اور باسط پر الزام عائد کیا جاتا ہے جبکہ باسط کو یہ بات معلوم ہوتی ہے تو وہ ملازم کو معافی مانگنے کا کہتا ہے ادھر باسط اپنی والدہ سے کہتا ہے کہ جس عمر میں بچہ محبت سیکھتا ہے میں نے نفرت سیکھی وہ بھی آپ کی وجہ سے ، یاد رہے کہ باسط کے بچپن میں اس کی والدہ اپنی محبت کی خاطر باسط کو چھوڑ کر والد کے پاس چلی جاتی ہیں۔
کیا باسط اپنی آفس کی ملازم اشنا شاہ سے شادی کرلیں گے؟ یا پھر روہا کو ہی ہمسفر بنائیں گے، یہ سب جاننے کے لیے حبس کی چھٹی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔