جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’دھوکا وفادار ہوتا ہے واپس پلٹ کر آتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں عائشہ کی والدہ کو دھوکے سے گھر کے جعلی کاغذات تھما دیے گئے۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

’حبس‘ کی کہانی ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں‌ ملے صدمے کو بھول نہیں پاتے اور یہی غم جوانی تک ان کا پیچھا کرتے ہیں، والدہ انہیں بچپن میں‌ ہی چھوڑ‌کر چلی جاتی ہیں‌ اور اسی غم کے ساتھ وہ بڑے ہوتے ہیں لیکن والد کے انتقال کے بعد اچانک وہ واپس آتی ہیں‌ اس وقت وہ انہیں‌ دل سے قبول نہیں‌ کرپاتے اور بچپن میں‌ گزرے دردناک لمحات ان کے ذہن میں سوار ہوچکے ہوتے ہیں‌ اور شادی کے بعد بھی اس میں‌ تبدیلی نہیں آتی۔

’اس کی آنکھیں کہہ رہی تھیں وہ مجھے چھوڑنا نہیں چاہتی‘

- Advertisement -

ڈرامے کی 24ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’بانو پریشانی کے عالم میں باسط سے گفتگو کررہی ہوتی ہیں وہ پوچھتے ہیں گھر میں سب ٹھیک ہے جس پر وہ بتاتی ہیں کہ ’والدہ نے آپ کے پیسوں سے گھر خریدا تھا لیکن والدہ کو دھوکے سے جعلی کاغذات تھما دیے گئے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’دھوکا وفادار ہوتا ہے اگر کسی کو دیا جائے تو وہ واپس پلٹ کر آتا ہے اماں نے عائشہ کی معصومیت کا فائدہ اٹھا کر اسے دھوکا دیا تھا۔‘

باسط کہتے ہیں کہ تم یہ خیال کرو کہ عائشہ کو کچھ پتا نہ چلے باقی میں دیکھتا ہوں۔

ادھر عائشہ کی والدہ عائشہ اور باسط کے نکاح میں ہونے کے باوجود بیٹی کی دوسری شادی کی تیاری کررہی ہیں جس سے متعلق وہ لاعلم ہیں اور وہ ہونے والے شوہر سے متعلق بھی نہیں جانتی ہیں۔

کیا باسط عائشہ کو طلاق دے دیں گے؟ یا پھر ان کی والدہ یاور سے دوسری شادی کروادیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی اگلی قسط ہر منگل کی رات دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں