اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کیا فیصل قریشی (جعفر الٰہی) سے حیا (کنزا ہاشمی) سے نکاح کرلیں گی؟۔
ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔
ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔
گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ ’زیان اور شہیر کے درمیان جھگڑا ہوتا جس کے نتیجے میں جعفر الٰہی کے بھائی شہیر کی جان چلی جاتی ہے جس کے بعد سے وہ بھائی کی موت کا بدلہ لینے پر تُلے ہیں۔‘
شہیر کی دادی بھی یہی چاہتی ہیں کہ شہیر کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ جعفر الٰہی بھائی کی موت کے بعد حیا اور زیان کو قید کرلیتے ہیں جہاں زیان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
تاہم اب جعفر الٰہی نے حیا سے کہا ہے کہ ’اگر تم زیان کو زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو تمہیں مجھ سے نکاح کرنا ہوگا۔‘
کیا حیا جعفر الٰہی سے شادی کرلیں گی؟ کیا زیان کو حیا کا ساتھ نصیب ہوگا، یہ جاننے کے لیے ’ہوک‘ کی چھٹی قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔
واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ سینئر اداکار فیصل قریشی اور اداکار زیان بیگ بھی متعدد ڈراموں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔