اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ہوک: ’جو میں کرتا ہوں اسے دنیا دیکھتی ہے!‘ پہلی قسط مداحوں‌ کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی پہلی قسط کو منفرد کہانی کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ جعفر الٰہی الزام لگانے والے شخص سے کہتے ہیں کہ ’جو میں نہیں کرتا وہ نہیں کرتا اور جو میں کرتا ہوں تو اسے دنیا دیکھتی ہے، مجھے جھوٹ پسند نہیں ہے اپنی اس حالت کے ذمہ دار تم خود ہو اسے گھر بھجوا دینا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ایک سین میں دکھایا گیا کہ شہیر اور حیا ساتھ پڑھتے ہیں انہیں حیا سے محبت ہوتی ہے لیکن وہ شہیر کو نہیں زیان کو پسند کرتی ہیں، شہیر بھائی اور بھابھی کو اپنی پسند کا بتاتے ہیں۔‘

جعفر الٰہی اور گھر والوں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ شہیر کو ان کی محبت مل جائے۔‘

دوسری قسط کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیان اور حیا کی منگنی ہوگئی ہے لیکن جب شہیر کو اس کی اطلاع ملتی ہے تو وہ یہ برداشت نہیں کرپاتے، وہ کہتے ہیں کہ میرے سمجھانے کے باوجود تم نے کسی اور کی انگوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن لی۔‘

’ہوک‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

یوٹیوب پر ڈرامے کی پہلی قسط کو نشر ہوتے ہی ہزاروں ویویوز حاصل ہوئے ہیں، مداح پہلی قسط کی تعریف کررہے ہیں اور  دوسری قسط نشر ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں