اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں فیصل قریشی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کی چوتھی قسط میں دکھایا گیا کہ شہیر کی موت کے بعد جعفر الٰہی نے ’حیا‘ اور زیان کو نے قید کرلیا۔
ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، ودیگر شامل ہیں۔
ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی منفرد کہانی کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’جعفر الٰہی کہتے ہیں کہ حیا کو چھوڑو، انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی۔‘
جعفر الٰہی کہتے ہیں کہ ’لڑکی کو ہاتھ کیوں لگایا؟‘ کو بتایا جاتا ہے کہ ’زیان کی طبیعت بگڑنے پر یہ لڑکی خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی۔‘
ادھر والدہ انہیں فون کرکے کہتی ہیں کہ ’میں حقیقت سے آگاہ ہوں شہیر کے قاتل مجھے زندہ چاہئیں۔‘
’ہوک‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کیا زیان اور حیا الگ ہوجائیں گے، یہ جاننے کے لے اگلی قسط ہر پانچویں قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔