اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں جعفر الٰہی کے نکاح کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ، میمونہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔
ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ جعفر الٰہی والدہ اور اہلیہ سے چھپ کر حیا سے نکاح کرلیتے ہیں لیکن اب ان کا یہ بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔
حیا گھر پہنچ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’آپ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ مجھے کوئی پریشانی تو نہیں اور میں آئندہ زندگی میں کیا چاہتی ہوں، تو پھر سن لیں جب سے آپ نے مجھ سے نکاح کیا ہے مجھ پر زندگی تنگ ہوکر رہ گئی ہے میں مزید بے عزت نہیں ہوسکتی لہٰذا میں اپنی آگے کی زندگی آپ کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ‘آخر میں آپ کی بیوی ہوں، جعفر الٰہی غصہ آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ویسے بھی یہ کوئی نکاح نہیں ہے سزا ہے۔‘
جعفر الٰہی کی اہلیہ میمونہ کہتی ہیں کہ ’یہ کیسی سزا ہے کہ تم اسے گھر میں لے آئے جان سے مار دیتے اگر نہیں مارسکتے تھے تو مجھے بتاتے میں مار دیتی۔‘
کیا قید حیا کا مقدر بن جائے گی؟ کیا جعفر الٰہی حیا سے محبت کرنے لگیں گے، یہ جاننے کے لیے 9ویں قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔