تازہ ترین

’مہک‘ کے لیے ’شمشیر‘ نے اپنی جان دے دی؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بابا صاحب نے اپنی ’انا‘ کی خاطر بیٹے کی زندگی برباد کردی۔؟

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن)، ٹیپو شریف (شمشیر کے بڑے بھائی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں۔

خاص طور پر شمشیر کے والد نوابزدہ دلاور المعروف بابا صاحب مہک کو مروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ بچ جاتی ہیں، دونوں کی شادی ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب ایک مرتبہ پھر مہک پر حملہ کرواتے ہیں۔

32ویں قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بابا صاحب بڑے بیٹے سے کہتے ہیں کہ ’میں شمشیر کو بالکل معاف کرسکتا ہوں اس سے کہو کہ ’مہک‘ کو چھوڑ کر گھر واپس آجائے اور اس سے اپنا رشتہ ختم کرلے۔‘

’بابا صاحب مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن شمشیر خطرہ بھانپ لیتے ہیں اور مہک کو بچانے کے لیے بھاگتے ہیں، اسی اثنا میں گولی انہیں لگ جاتی ہے۔

33ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’شمشیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں مصروف ہیں۔

ادھر بابا صاحب کو شمشیر کے بڑے بھائی بتاتے ہیں کہ ’شمشیر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے آپ نے جو لوگ مہک کو مارنے کے لیے بھیجے تھے انہی کی گولیاں کا نشانہ آپ کی اپنی اولاد بن گئی ہے۔‘

مہک سُسر سے کہتی ہیں کہ ’مجھ سے نفرت میں اتنے آگے نکل گئے کہ اپنے بیٹے کو مروانا چاہا، اگر شمشیر کو کچھ بھی ہوا تو میں کیا اس کی اولاد بھی آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘

کیا ڈاکٹرز شمشیر کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ کیا بااثر شخصیت بابا صاحب کو ان کے اس حملے کی سزا ملے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں