ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

’بس اتنا بتانے آیا ہوں مہک سے نکاح کررہا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی چھٹی قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے شمشیر اور متوسط طبقے کی لڑکی مہک کے گرد گھومتی ہے شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے وہ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن مہک شمشیر سے محبت نہیں کرتیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مہک اور ان کے گھر والے شمشیر کی زیادتیوں سے تنگ آکر اپنی خالہ کے گھر رہائش اختیار کرلیتے ہیں اور مہک ان کے والد جو پروفیسر ہیں وہ دونوں کالج میں چھٹیوں کی درخواست دے دیتے ہیں۔

مہک کی چھوٹی بہن ندا اپنا امتحان دینے کے لیے کالج جاتی ہیں لیکن وہ وہاں شمشیر کو کھڑا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے حالانکہ عبایا میں ہونے کی وجہ سے شمشیر اسے پہچان نہیں سکتا تھا لیکن ندا کے رکشے ہی اسے شک ہوجاتا ہے۔

ندا کالج میں جاتے ہی دوست کے فون سے مہک کو سارا قصہ سناتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں رکشے سے اتری کو شمشیر میرے سامنے کھڑا تھا وہ ڈر رہی ہوتی ہیں تو مہک ان کی ہمت بندھاتے ہوئے سمجھاتی ہیں کہ وہ تمہیں نہیں پہچان سکتا تم چھٹی کے وقت لڑکیوں میں ہجوم میں نکل کر کسی بھی رکشے میں بیٹھ جاتا ندا ایسا ہی کرتی ہے اور گھر پہنچ جاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

لیکن ان کا یہ طریقہ بھی کام نہیں آتا کیونکہ شمشیر مہک تک پہنچ ہی جاتا ہے اور وہیں چھٹی قسط کا اختتام ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

کیسی تیری خود غرضی کی ساتویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شمشیر خالہ کے گھر کے باہر سے مہک کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کر پاتا۔

شمشیر اس کے بعد اپنے والد کے پاس جاتے ہیں جہاں بابا صاحب ان سے کہتے ہیں کہ تم نے اس لڑکی کو نہیں چھوڑا تو میں تمہیں گھر سے نکال دوں اور جائیداد سے بھی عاق کردوں گا لیکن شمشیر مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مجھے نقصان نہیں نفع لگ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں