تازہ ترین

’ایک نکتہ ’محرم‘ کو ’مجرم‘ میں بدل دیتا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی آخری قسط نشر کردی گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ) اور ہانیہ عامر (ہالا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وسیم عباس، صبا حمید (شاہ جہاں)، زویا ناصر (ثمین)، حرا خان، ثمینہ احمد (دادی)، تارا محمود، عمر شہزاد (خرم) ودیگر شامل ہیں۔

26ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ہالا کے سابق دوست  خرم جو زویا ناصر سے شادی کے بہانے ہالا کو سبق سکھانے کے لیے گھر میں آگئے وہ کچن سے آتے وقت ہالا کو پکڑلیتے ہیں۔

ہالا کہتی ہیں کہ چھوڑو میرا ہاتھ اس پر وہ کہتے ہیں کہ چھوڑنا ہی تو نہیں ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حمزہ کو آواز دوں گی، وہ کہتے ہیں کہ آواز دو۔

خرم کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے بلاؤ اپنے شوہر کو میں خود اسے ہماری پریم کہانی سناؤں گا۔

ہالا کہتی ہیں کہ تم کچھ نہیں سناؤ گے اب میں انہیں سب کچھ سچ سچ بتاؤں گی، سوچ لیا ہے میں نے یہ جو تلوار میرے سر پر لٹکی ہے یا تو یہ اتر جائے یا پھر کوئی فیصلہ ہوجائے۔

یہ سن کر خرم مسکرانے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’اچھا حمزہ کو سب بتادو گی تو مجھے بھی تو پتا چلا کہ کیا سچ بتاؤ گی، یہ بتاؤ گی کہ تم مجھ سے ہوٹل اور پارک میں ملنے آتی تھیں۔‘

یا یہ بتاؤ گی کہ اپنے دکھ بیان کرتے وقت میری آستین تمہارے آنسوؤں سے بھیک جاتی تھی۔

ہالا کہتی ہیں کہ ہاں یہ سب بتادوں گی سب کچھ سچ سچ بتادوں گی، حمزہ کا دل بہت بڑا ہے مجھے صفائی دینے کا موقع دے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ ہالا مرد کا دل بیوی کے سابقہ محبوب کے لیے کبھی بڑا نہیں ہوتا، بے شک تمہارا شوہر باہر سے پڑھ لکھ کر آیا ہے لبرل بھی ہے اور تمہارے سابق بوائے فرینڈ سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہالا بتانے کا طریقہ ہوتا ہے۔

ایک تمہارا بتانا اور ایک جب میں بتاؤں گا ناں، ایک نکتہ ہالا ’محرم کو مجرم میں بدل دیتا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں