تازہ ترین

’جنازہ دشمن کا بھی ہو تو رونا آہی جاتا ہے یہ تو پھر محبت تھی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہی کے ارمانوں پر پانی پھر گیا وہ دلہن بنی بیٹھی رہ گئیں اور اریب بارات لے کر نہیں پہنچے جس کے بعد ان کا نکاح کزن سعد سے کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے۔‘

ادھر سعد کے والد بیٹے اور ماہی کے نکاح کی تیاری کا کہتے ہیں، ماہی کی اریب کے نہ آنے پر سعد کو قبول کرلیتی ہیں۔

نویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’سعد کہہ رہے ہیں کہ یہ جو یکطرفہ محبت ہوتی ہے بالکل ایک بند گلی کی طرح ہوتی ہے اس میں منزل نظر نہیں آتی۔‘

نکاح کے بعد اریب ماہی کے گھر پہنچتے ہیں تو انہیں وہاں سے نکال دیا جاتا ہے، ماہی کہتی ہیں کہ ’جنازہ دشمن کا بھی ہو تو رونا آہی جاتا ہے یہ تو پھر محبت تھی۔‘

’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں