اشتہار

’میں راضی کے خلاف کچھ نہیں سنوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں نتاشا نے والدہ اور بھائی کو منگیتر کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن، عنایت خان (راضی)، رمہا احمد (نتاشا) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ والدہ اور بھائی فیضان کی جانب سے انہیں کہا جاتا ہے کہ تم راضی سے شادی کرکے پچھتاؤ گی لیکن وہ منگیتر کے خلاف والدین کو بات کرنے سے روک دیتی ہیں۔

فیضان کہتے ہیں کہ ’میں تمہیں بتا رہا ہوں نہیں کرو شادی راضی تمہیں سوٹ نہیں کرتا تم پچھتاؤ گی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے کیا سوٹ کرتا ہے اور کیا نہیں یہ بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں اگر میں غلط ہوتی تو بابا میرا ساتھ نہیں دیتے، وہ تو راضی کو مجھ سے زیادہ پسند کرتے ہیں، راضی بالکل بھی لالچی نہیں ہے۔‘

نتاشا والدہ سے کہتی ہیں کہ ’آخری بار کہہ رہی ہوں فیضان کو سمجھا دیں کہ میں راضی کے خلاف ایک بات نہیں سنوں گی۔‘

کیا فیضان بہن کی شادی راضی سے نہیں ہونے دیں گے؟ کیا ہادیہ نتاشا کی شادی راضی سے کروانے میں کامیاب ہوجائیں گی، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں