ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

’خواب تو خواب ہوتے ہیں، کسی وقت بھی آنکھ کھل سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔ ڈرامے میں لیجنڈری اداکاری فیصل قریشی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ کنزہ ہاشمی لیڈ کاسٹ میں شامل ہیں۔

فرسٹ لُک میں کنزا ہاشمی کہتی ہیں کہ ’کتنی خوبصورت ہے زندگی ہر طرف خوشیاں اور مسکراہٹیں، کسی اپنے کی محبت کا احساس، میرے خواب، خواہشیں سب میری مٹھی میں ہیں مگر خواب تو خواب ہوتے ہیں کسی وقت بھی آنکھ کھل سکتی ہے۔‘

- Advertisement -

اسی اثنا میں فیصل قریشی کی انٹری ہوتی ہے وہ گاڑی سے اترتے ہی کنزا ہاشمی کے پاس پہنچتے ہیں اور انہیں دھمکا رہے ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر ڈرامے کے جھلک کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کے گانے اور ڈرامے کی تعریف کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیصل قریشی اور کنزا ہاشمی اسٹارر ’ہوک‘ کی  پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار فیصل قریشی اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’پچھتاوا‘۔ ’روگ‘۔ ’میرا یقین۔ ودیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں