جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’میرے ہاتھ ڈگڈگی لگی ہے اس کے اشارے پر سب ناچیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر پہلی بار رئیلٹی شو آج رات 9 بجے نشر کیا جائے جس کی میزبانی کے فرائض عدنان صدیقی انجام دیں گے۔

رئیلٹی شو ’تماشہ‘ سے متعلق عدنان صدیقی نے پرومو میں کہا کہ ’میرے ہاتھ لگی ہے ڈگڈگی جس کے اشارے پر سب ناچیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جو ایک بار تماشہ گھر میں قدم رکھے گا پھر اس کا سونا جاگنا، گھومنا پھرنا، کھانا پینا سب ہوگا میرے بس میں جو میں کہوں گا وہ کرو گے جو دکھاؤں گا وہ دیکھو اور جو سناؤں گا وہ سنو گے۔

میزبان کہتے ہیں کہ اس گھر میں موجود لوگ مجھ سے چھپ چھپ کر باتیں کریں گے اور میرے ہر فیصلے کو مانیں گے کیونکہ یہ تماشہ میں نے لگایا ہے۔

عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ اس تماشہ گھر میں پردہ اٹھاؤں گا بھی میں اور میں ہی گراؤں گا۔

نئے رئیلٹی کو آج رات 9 بجے نشر کیا جائے گا اس کے پرومو کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اب تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں