اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے سوتیلی والدہ نرگس پر برس پڑیں۔
آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شانزے والدہ سے کہتی ہیں کہ اس گھر مجھے کہیں آنے جانے کے لیے آپ کی اجازت کی ضرورت پڑے گی اپنے یہ ڈرامے کہیں اور جاکر کیجئے گا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’میں آپ کی ساری چالاکیاں سمجھتی ہوں یہ ہونا چاہیے کہ گھر کے سارے ملازموں کی چھٹی کردینی چاہیے جب آپ کو سارے کام کرنے پڑیں گے تو دیکھیں گے آپ کے یہ ڈرامے کتنے دن تک چلتے ہیں۔‘
نرگس انہیں روکتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تمہیں کسی نے یہ تو سکھایا ہوگا کہ بڑوں سے کس طرح بات کرتے ہیں۔‘
شانزے بھابھی کو دیکھ کر فوری ہی بدل جاتی ہیں اور نرگس پر اپنی مرحومہ والدہ کو برا بھلا کہنے کا الزام لگادیتی ہیں۔‘
کیا نرگس گھر میں اپنی جگہ بنائیں گی؟ کیا شانزے کا رویہ نرگس کے ساتھ ٹھیک ہوسکے گا، یہ جاننے کے لیے سمجھوتہ کی اگلی قسط دیکھیں۔