ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

تماشہ ٹو میں عروبا مرزا کو سرپرائز مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں اداکارہ عروبا مرزا کو سرپرائز مل گیا۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشہ علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی (بادشاہ) انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں اداکارہ عروبا مرزا کی بیٹی گھر میں داخل ہوئیں جسے دیکھ کر اداکارہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اریشہ کے آتے ہی تمام گھر والے انہیں چھپا دیتے ہیں اور عروبا مرزا کو علم نہیں ہوتا کہ ان سے ملنے کے لیے کون آیا ہے۔

عروبہ مرزا بعد میں بیٹی کو دیکھ کر گلے سے لگا لیتی ہیں اور اریشہ بھی ان سے مل کر آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ بعد میں بیٹی سے تمام گھر والوں کا تعارف کرواتی ہیں۔

واضح رہے کہ عروبہ مرزا اس ہفتے ٹاسک مکمل کرنے کے بعد گھر سے باہر ہونے سے بچ گئی ہیں جبکہ رانا آصف، نیہا خان، مچل ممتاز، نتاشہ علی، جنید نیازی اور دانش مقصود بدستور خطرے میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں