تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’تمہارا سکون برباد کردوں گا‘ رؤف لالہ غصے میں آگئے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں کامیڈین رؤف لالہ غصے میں آگئے۔

رئیلٹٰ شو ’تماشہ ‘ کے میزبان عدنان صدیقی ہیں جبکہ شو میں رؤف لالہ، مائرہ خان، مریحہ صفدر، نعمان جاوید، حمیرا اصغر علی، سحر بیگ، آمنہ ملک، نگاہ جی، سعدیہ امتیاز، عمر عالم، سیم علی، فائزہ خان ودیگر شریک ہیں۔

گزشتہ روز رؤف لالہ معروف ماڈل حمیرا اصغر اور مریحہ پر غصہ ہوگئے۔

رؤف لالہ کہتے ہیں کہ ’اب تم بول رہی ہو تو تمہارے ہر معاملے میں میں بولوں گا‘ مریحہ کہتی ہیں کہ ’بولیں آپ کو کس نے روکا ہے۔‘

کامیڈین دونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تم بھی سن لو آخر تک تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا اور اس گھر میں تمہارا سکون برباد کردوں گا۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ڈرامے بازی جاری ہے باہر سے آئی ہیں ڈرامے کررہی ہیں۔

سیم علی انہیں ناشتہ کرنے کا کہتے ہیں کہ لیکن رؤف لالہ کا غصہ کم نہیں ہوتا وہ کہتے ہیں کہ ’لے جاؤ میں نہیں کھا رہا۔‘

تماشہ گھر میں مزید کیا ہونے والا ہے؟ یہ جاننے کے لیے رئیلٹٰ شو دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -