اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

’نکاح ہوگیا‘ مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں علیزے شاہ اور سمیع خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رومی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی، خالد انعم ( اسد کے والد) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ اسد اور رومی شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن رومی کا امتحان بھی یہیں سے شروع ہوگا کیونکہ اسد کی والدہ اور بہن اس رشتے کے خلاف ہیں۔

نکاح کے وقت بھائی رومی سے کہتے ہیں بیٹا یہاں دستخط کرنے ہیں گھبراؤ مت سب انشا اللہ اچھا ہوگا۔ ادھر اسد اور ان کے اہلخانہ بھی نکاح کے وقت پہنچتے ہیں اور اسد بھی نکاح نامے پر دستخط کردیتے ہیں۔

دوسری جانب رومی کی نند شوہر سے اس بات جھگڑنے لگتی ہیں کہ انہوں نے بہن کو جہیز میں دینے کے لیے فلیٹ بک کروایا تھا لیکن انہیں اس کی بھنک بھی پڑنے نہیں دی گئی تھی۔

رومی کی ’تقدیر‘ میں کیا لکھا ہے؟ کیا سسرال میں وہ خوش رہ پائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں