کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام چار روزہ رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول ’اے آر وائی فیسٹ‘ کا آغاز ہوگیا جس میں مزے دار کھانوں کے ساتھ رنگا رنگ موسیقی کے پروگرام کا انعقاد جبکہ بچوں کی تفریح کے لیے جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔
شام پانچ بجے افتتاح ہوتے ہی عوام بڑی تعداد میں اے آر وائی فیسٹ مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ گئے۔
فیسٹیول پچیس دسمبر تک جاری رہے گا جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی، فرحان سعید سمیت دیگر سنگرز اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
علاوہ ازیں نامور قوال ابو فرید ایاز، گلوکار سلیم جاوید، شازیہ خشک، نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار بھی میلے کی رونق بڑھائیں گے۔
اے آروائی فیسٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کریں اور شاندار میلے سے لطف اندوز ہوں۔
آج محفل موسیقی میں شازیہ خشک اور جوش بینڈ سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے
تصاویر
ویڈیوز
https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/513567392483376/
https://www.facebook.com/aryfeast/videos/2046354645442402/
میوزیکل نائٹ
واضح رہے کہ اے آر وائی کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔