کراچی: فلم شائقین کے انتظار کی گھڑیاں بالاخرختم ہوئیں ، اے آروائی فلم ایوارڈ 2016 آئندہ ماہ کی 18 تاریخ کو منعقد کیا جارہا ہے۔
گلیمرکی دنیا کی روشنیوں اورچکا چوند سے بھرپور یہ فلمی میلہ سجنے جارہا ہے دبئی میں جہاں آپ کے تمام پسندیدہ فنکار، گلوکاراورہدایات کار سب ایک چھت کے نیچے جمع ہوں گے۔
ARY Film Awards 2016 18h Feb 2016 #dubai #afa2016 @Jerjees @Salman_ARY @samramuslim @omar_quraishi @DanishKhawaja pic.twitter.com/J9fJ2yDUT8
— ARY Films (@aryfilmsary) January 16, 2016
گزشتہ سال اے آروائی فلمز کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں اسکرین کی زینت بنیں جن میں جوانی پھرنہیں آنی، جلیبی، شاہ اوررانگ نمبر شامل ہیں اور رواں سال ریلیز ہونے والی ہو من جہاں بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
اب انتظار صرف یہ ہے کہ کونسی فلم سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔