ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اے آروائی فلم ایوارڈ آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہورہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فلم شائقین کے انتظار کی گھڑیاں بالاخرختم ہوئیں ، اے آروائی فلم ایوارڈ 2016 آئندہ ماہ کی 18 تاریخ کو منعقد کیا جارہا ہے۔

گلیمرکی دنیا کی روشنیوں اورچکا چوند سے بھرپور یہ فلمی میلہ سجنے جارہا ہے دبئی میں جہاں آپ کے تمام پسندیدہ فنکار، گلوکاراورہدایات کار سب ایک چھت کے نیچے جمع ہوں گے۔

گزشتہ سال اے آروائی فلمز کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں اسکرین کی زینت بنیں جن میں جوانی پھرنہیں آنی، جلیبی، شاہ اوررانگ نمبر شامل ہیں اور رواں سال ریلیز ہونے والی ہو من جہاں بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

اب انتظار صرف یہ ہے کہ کونسی فلم سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں