کراچی: اےآر وائی اور 33 فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں پاکستانی اداکارہ میرا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں اداکارہ میرا کی طویل عرصے بعد فلم نگری میں واپسی ہوئی جبکہ اُن کے ساتھ باجی میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔
ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم 28 جون 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اے آر وائی فلمز کی جانب سے فلم کا 1 منٹ 21 سیکنڈ دورانیے کا ٹیزر جاری کیا گیا جس کا آغاز مرکزی کردار سے ہوا۔ مختصر ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ ’باجی‘ کی مقبولیت کا دور ختم ہونے کو ہے جبکہ اُن کی جگہ آمنہ الیاس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں کردار دیگر نامور شخصیات کا بھی ذکر کرتے نظر آئے جبکہ دو ڈائیلاگ بہت زیادہ متاثر کُن ہیں۔
ابتدا میں اداکارہ میرا کی آواز میں یہ ڈائیلاگ شامل ہے کہ ’سپنے تو ہوتے ہی سچ ہونے کے لیے ہیں‘۔
ایک اور منظر میں میرا یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ’ایک دن ہمارا بھی بڑا سا بنگلا ہوگا جس کی اونچی اونچی دیواریں ہوں گی‘۔
Caption says it all! #Baajithefilm In cinemas 28th June, 2019.
Starring @TheMeeraJee @IlyasAmna @aclockworkobi @TheAliKazmi
A film by #saqibmalik#BaajiTheFilm presented by #ARYFilms & #Page33Films! #MadeinPakistan #aryfilmsofficialhttps://t.co/s3DOcjEPoU— ARY Films (@aryfilmsary) April 23, 2019
ٹیزر کے آخر میں میرا کو شدید غصے کی حالت میں دکھایا گیا جس میں وہ انگریزی میں جملہ ادا کررہی ہیں کہ ’آپ مجھ سے محبت یا نفرت کرسکتے ہیں مگر میرا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا‘۔