اسلام آباد : ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اے آر وائی گروپ اس وقت حکومت کاٹارگٹ ہے ،اے آر وائی کے نمائندوں نے ہراساں کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے مذہب کے سیاست میں استعمال پر اظہار ناراضی کیا، عدالت نے کہا اس حوالےسے ریاست لائحہ عمل واضح کرے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کوبتایاگیاکہ پہلے کبھی مذہب کوسیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا، اس دن پی ٹی آئی کی شب دعا تھی ،ساری سیاسی قیادت اس میں مصروف تھی، اس دن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سیاسی رہنماؤں کو مقدمات میں ملوث کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اےآروئی اس وقت حکومت کا ٹارگٹ ہے، اےآروائی کےنمائندوں نےبھی ہراساں کرنےسےمتعلق آگاہ کیا، عدالت نے کہا کسی بھی حوالے سے پی ایف یو جے کو اعتماد میں لیا جائے اور کسی حوالے سے صحافی کو ہراساں نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کہا وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، میں نے کہا اس کا مطلب ہے ایئر پورٹ پر اترتے ہیں گرفتارکرلیں گے، صابر شاکر کی ہدایت پر درخواست پر کام کروں گا۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کو حق حاصل ہے کہ حالات سے باخبر رہیں، یہ بادشاہوں کا زمانہ نہیں ہے، جمہوریت کا زمانہ ہے۔