کراچی : دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، یہ چینل اب محب وطن پاکستانیوں کے دل کی آواز بن کر چھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔
اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت، سچی لگن اور مثالی لیڈر شپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کسے خبر تھی کہ لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنے گا۔
یہ اے آر وائی کی انتظامیہ اورٹیم کی انتھک محنت ہے کہ آج یہ ادارہ میڈیا انڈسٹری کے افق کا سب سے روشن ستارہ ہے،کون جانتا تھا کہ اے آر وائی ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن جائے گا۔
یہ سب ممکن ہوا اللہ کی رحمت، کارکنان کی ان تھک محنت اور حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم، اے آروائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال، حاجی جان محمد، حاجی عبدالرؤف اور اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کی مثالی لیڈر شپ اور ویژن کے سبب۔
It’s been 19 years !!! I would like to thank Almighty Allah, my entire family, the people who stood by me thru the toughest times and happy moments . Would like to thank all #ARY viewers around the world . Especially my #UK viewers from where it all started #ARY19thAnniversary pic.twitter.com/SFDGt7UYul
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) September 15, 2019
یہی وہ جذبہ وہ جنون تھا کہ اے آر وائی محض ایک چینل سے چینلز کی فیملی بن گیا، اے آر وائی ڈیجیٹل پاکستان کا نمبر ون سب کا محبوب انٹرٹیمنٹ چینل ہے۔
اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔
اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔
اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔
اللہ کا خاص کرم ہے کہ آج اے آر وائی نیٹ ورک کے چینلز کی نشریات پوری دنیا میں دیکھی اور سراہی جاتی ہیں یہ سفر انیس سال کا ہوچکا مگر یہ تو صرف ابتدا ہے کارواں کا سفرابھی جاری ہے۔
اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اے آر وائی نیٹ ورک کے انیس سال میں ہرسال بے مثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔