منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی بزنس کمیونٹی سے اپیل، اے آروائی نیٹ ورک کا ملازمین کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے 20ہزارآمدن تک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آروائی نیٹ ورک نے 20 ہزارآمدن تک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار روپے آمدن تک ملازمین کی تنخواہوں میں 80 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، اللہ کی رحمت اورٹیم کی کاوش سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ویل ڈن سلمان اقبال، اے آر وائی نے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، بڑے کاروباری گھرانوں نے پچھلے سالوں میں غیر معمولی منافع کمایا ، امید ہے دوسرے لوگ بھی پیروی کریں گے اورملازمین سے منافع شیئر کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اےآروائی کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں ، منافع کےثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دارطبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، ایسے اقدامات اس طبقے کومہنگائی سے نمٹنے میں معاون ہوں گے، صحت کارڈ کےذریعےحکومت نےمیڈیکل اخراجات کا خرچ پہلےہی ذمےلیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر میں کہا کہ اےآروائی کی جانب سےتنخواہوں میں اضافےسےاچھاتاثرجائیگا،ویل ڈن سلمان اقبال، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 10سال کے بلند منافع پرہے، کارپوریٹ سیکٹر کو2021میں 930 ارب کا منافع ہوا ، وزیراعظم نے کارپوریٹ سیکٹر سے تنخواہوں میں اضافے کی اپیل کی تھی ، امید ہے دوسری کمپنیاں بھی اےآروائی کے اقدام کی پیروی کریں گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکےاعلان پر اےآروائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیزنے 930 ارب اوراسٹاک ایکسچینج نے 260 ارب کا منافع کمایا، میڈیا کو بھی کم از کم 40فیصد کا منافع ہوا، یہ شرف صرف اےآروائی کوملاکہ وزیراعظم کی اپیل پرتنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم امید کرتے ہیں اب باقی بھی اپنی ذمہ داری پورے کریں گے،شاباش اےآروائی۔

خیال رہے وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی سے تنخواہیں بڑھانے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹرکوملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں